Sultan Farrukhzad Ghaznavi | سلطان فرخ زاد غزنوی

2024-03-15 2

Sultan Farrukhzad Ghaznavi | Enthronement and reign | Battles with the Seljuks | Ghazni Empire | History | World History of world

سلطان فرخ زاد غزنوی | تخت نشینی اور عہد حکومت | سلجوقیوں سے معرکے | غزنی سلطنت | تاریخ | تاریخ عالم

سلطان فرخ زاد غزنوی

سلطان فرخ زاد کا دور انتہائی پرامن رہا۔ وہ 1052ء سے 1058ء تک سلطان رہا۔ اس نے 1058ء میں طبعی وفات پائی۔ اس کا جانشین اس کے چھوٹے بھائی ابراہیم غزنوی کو بنایا گیا۔ فرخ زاد کا باپ کون تھا؟ اس بارے میں ٹھیک کسی نے کچھ نہیں لکھا  روضتہ الصفا (مشهور تاریخی کتاب) میں بیان کیا گیا ہے کہ فرخ زاد سلطان مسعود کا بیٹا تھا۔ احمد الله مستوفی نے لکھا ہے کہ وہ سلطان عبد الرشید کا بیٹا تھا۔ طغرل کے قتل کے بعد توستگیین بھی غزنی آگیا اور اس نے تمام امرا اور دوسرے معزز لوگوں سے مل کر فیصلہ کیا کہ امیر سبکتگین کی اولاد کا سراغ لگانا چاہیے اور ان میں سے جو قابل اور بہترین شخص ہو اسے بادشاہ تسلیم کر لینا چاہیے اس فیصلے کے مطابق سبکتگین کی اولاد کے باقی ماندہ افراد کی تلاش شروع ہوئی۔ بڑی دقتوں اور مشکلوں کے بعد تین شہزادے مل گئے تھے۔ ان میں شہزادہ فرخ زاد غزنوی، شہزاده ابراہیم غزنوی اور شہزادہ شجاع غزنوی. یہ تینوں مختلف ممالک میں اسیرانہ زندگی بسر کر رہے تھے۔ ان میں سے بادشاہت کے لیے شہزادہ فرخ زاد کو منتخب کیا گیا تمام اراکین سلطنت نے اسے اپنا بادشاہ تسلیم کر لیا اور اس کی اطاعت گزاری کا عہد کیا۔

Free Traffic Exchange